پاکستان کی موجودہ حکومت جمہوری طریقے سے منتخب ہوئی، امریکی وزارت خارجہ پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

پاکستان کی موجودہ حکومت جمہوری طریقے سے منتخب ہوئی، امریکی وزارت خارجہ

امریکہ کے ترجمان وزارت خارجہ نیڈ پرائس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت جمہوری طریقے سے منتخب ہوئی، پاک امریکہ مفادات سکیورٹی اور معیشت سے جڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ افغان عوام کے مستقبل اور افغانستان میں استحکام پر پاکستان سے گفت و شنید ہوتی رہتی ہے، خطے میں سکیورٹی کی صورتحال اور مشکلات پر پاکستان سے مستقل گفتگو ہوتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں نیڈ پرائس نے کہا کہ ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمین کی پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تھی، پاکستان کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کی قدرکرتا ہے، پاکستان اور امریکہ کے متعدد معاملات میں مفادات یکساں ہیں، پاکستان میں جمہوری طریقے سے منتخب عوامی حکومت ہے، پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے، پاک امریکہ تعاون اور مفادات سکیورٹی اورمعیشت پر استوار ہیں۔

نیڈ پرائس کے مطابق سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دی گئی رقم کی نگرانی کا طریقہ کار موجود ہے، امریکہ اور یو ایس ایڈ کے نمائندے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہیں اور رپورٹ پیش کرتے ہیں، سندھ اور بلوچستان کے 10 اضلاع کا دورہ کیا گیا ہے، یو ایس ایڈ کی ٹیم نے گزشتہ ماہ یہ دورے کیے تاکہ ضرویات اور امداد کا جائزہ لیا جا سکے، یو ایس ایڈ مقامی شراکت داروں کے ساتھ بھی کام کرتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ اسرائیل اور دوسرے عرب و مسلم ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرے۔

Exit mobile version