آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ کے اکیتس ویں میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل میںپہنچنے کی دوڑ میں خود کوشامل رکھاہے ۔کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے وہئے ، بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 204 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی محمود اللہ 56 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔پاکستان نے بنگلادیش کا 205 رنز کا ہدف باآسانی 33 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا ، فخر زمان نے شاندار اکیسی رنز بنائے ان کی اننگز میں سات چھکے شامل تھے۔
Leave feedback about this