محمد حفیظ نے ٹیم ڈائر یکٹر مقرر کرنے پر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا ءاشرف کا شکریہ ادا کیاہے ، محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کیلئے نئی ذمہ داری ادا کرنے پر فخر ہے اور پرجوش ہوں چیلنجنگ ذمے داری دینے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔انہوںنے کہاکہ کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں کیساتھ ملکر کام کرنے کیلئے پرعزم ہوں ، ملکر بہترین کارکردگی کی کوشش کرینگے اور مداحوں کو خوشیاں دینگے ۔
Leave feedback about this