پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل نے لیگز میں مصروفیت کی وجہ سے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ مورنی مورکل کو دورہ آسٹریلیا تک پاکستان ٹیم کیساتھ کام کرنا تھا۔دوسری جانب اس حوالے سے عمر گل کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر دیکھا ہے کہ شاید بولنگ کوچ کیلئے میر ے بارے میں سوچا جارہاہے تاہم میرا بورڈ سے ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ مورنی مورکل کا کنٹریکٹ شاید دسمبر تک تھا ، پاکستان کی پہلے بھی نمائندگی کی ہے ، موقع ملا تو دوبارہ کرونگا۔مورنی مورکل کا پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کیساتھ 6 ماہ کا معاہدہ ہو ا تھا۔
Leave feedback about this