پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آج سے آکلینڈ میں ٹریننگ شروع کرے گی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز 12 سے 21 جنوری تک نیوزی لینڈ میں کھیلی جائے گی۔سیریز کا پہلا میچ جمعے کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، شاہین آفریدی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ محمد رضوان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا، پاکستان کو آسٹریلیا میں لگاتار 17ویں ٹیسٹ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Leave feedback about this