پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل سسٹم کا مقصد خطے میں اسٹریٹجک استحکام کو بڑھانا ہے ۔آج کے لانچ کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا ، اسٹر یٹجک پلانز ڈویژن ، اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران ، سائنسدانوں اور انجینئرز نے دیکھا ۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کامیاب ٹیسٹ میں تعاون پر تمام لوگوں کی تکنیکی صلاحیت ،لگن او ر عزم کو سراہا ۔صدر ، وزیراعظم پاکستان اور سروسز چیفس نے بھی اس کامیابی پر اسٹریٹجک فورسز کے تمام ارکان کو مبارکباد دی ہے ۔
Leave feedback about this