تازہ ترین

پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہوگئی،مارشل لاکبھی نہیں لگے گا،صدر مملکت

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہوچکی ہے اس لئے مارشل لاء اب نہیں لگ سکتا اور نہ ہی ملک کے ڈیفالٹ ہونے کے خطرات ہیں تاہم معاشی اور سیاسی مسائل کے حل کیلئے جلد انتخابلات پر قائل ہوں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اس وقت سیاسی منظر نامے پر سیاسی اور ہیجانی کیفیت ہے،اگر بات چیت ہوجائے تو سیاسی درجہ حرارت کم ہوجائے گا۔اسحق ڈار بھی بات چیت کے حوالے سے مثبت رویہ رکھتے ہیں۔عارف علوی نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری آئندہ تین سال کیلئے احسن طریقے سے ہوچکی ہے جب آرمی چیف کی تقرری پر برطانیہ میں مشاورت ہوئی تو یہاں موجود لوگوں سے مشورہ لینے میں کوئی برائی نہیں تھی،سب سے مشاورت بہتر ہے اگر تعطل ہوتو پریشانی بڑھ جاتی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image