کھیل

پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے افغان ٹیم کے کپتان کا اعلان

ایشیاکپ؛ پاکستان میں میچز بڑھا کر 5 کرنے کی بات ہو رہی ہے، مینجمنٹ کمیٹی چیف

افغانستان نے پاکستان کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں اسپنر راشد خان کو کپتان مقرر کیاگیا ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 24 سے 27 مارچ تک شارجہ میں کھیلی جائیگی، اس سیریز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت شاداب خان جبکہ افغانستان ٹیم کی قیادت راشد خان کرینگے۔سیریز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے افغان کرکٹ بورڈ کے ایگز یکٹو نصیب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے سلیکٹرز نے دستیاب بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، سیریز کیلئے ہماری ٹیم کیمپ میں بہت محنت کررہی ہیں۔افغانستان ٹیم کے اسکواڈ میں نومبر مین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑنے کا اعلان کرنیوالے سابق کپتان محمد نبی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں،افغان کرکٹ بورڈ نے اوپنر حضرت اللہ زازئی اورمڈل آرڈر بلے باز رحمت شاہ کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image