دنیا

امریکی اور چینی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، تائیوان سمیت دو طرفہ امور پر تفصیلی گفتگو

امریکا کے صدر جو بائیڈن اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے تائیوان سمیت دو طرفہ امور پر دو گھنٹے تفصیلی گفتگو کی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں کی گفتگو 2 گھنٹے سے زائد جاری رہی اور باہمی تجارت سمیت متعدد حل طلب امور زیر بحث آئے۔

چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے اپنے امریکی ہم منصب کو متنبہ کیا ہے کہ امریکا تائیوان میں مداخلت کرکے آگ سے کھیل رہا ہے، امریکی قیادت کو معلوم ہوگا کہ آگ سے کھیلنے کا انجام جل جانا ہوتا ہے۔

اس پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی حفاظت کرتا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image