پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر گئی۔سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 93 ہزار 140 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 499 پوائنٹس اضافے کیساتھ 92 ہزار 520 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 15 پیسے سستی ہوئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.95 روپے سے کم ہو کر 277.80 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
تازہ ترین
معیشت و تجارت
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، پہلی بار 93 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- by web_desk
- نومبر 8, 2024
- 0 Comments
- 58 Views
- 2 ہفتے ago
Leave feedback about this