امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان سنگین اہمت کے حامل معاشی چیلنجز کا سامنا کررہاہے۔ ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکہ چاہتاہے پاکستان کو مشکل وقت سے نکلنے کا کوئی راستہ ملے، پاکستان کے سنجیدہ معاشی معاملات پر تمام شعبوں میں حل نکالنے کیلئے کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام بھی اسی معاملے کا ایک حصہ ہے حال ہی میں واشنگٹن میں اعلیٰ سطح تجارت وسرمایہ کاری کے مذاکرات مکمل کیے ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے سینئر سطح کے توانائی سکیورٹی،موسمیاتی تبدیلی کے مذاکرات ہورہے ہیں یہ مذاکرات جنیوا مذاکرات کا فالو اپ ہیں۔ امریکی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان دیگر ممالک کی طرح انسانی حقوق کے چیلنجز سے نبرد آزما ہے پاکستان کو ان الزامات کو ڈیل کرنا ہوگا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کیساتھ اب بھی شراکت داری ہیں۔
معیشت و تجارت
پاکستان سنگین معاشی چیلنجز کا سامان کررہاہے، امریکی سفیر
- by web_desk
- مارچ 13, 2023
- 0 Comments
- 2634 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this