لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو اتوار کو لاہور میں جلسہ کرنے سے روک دیا، عدالت عالیہ کے جج نے کہا کہ اگر جلسہ کیا گیا تو میں حکم نامہ جاری کرونگا۔ آئی جی پنجاب اورچیف سیکرٹری کیساتھ بیٹھیں اورمیکانزم بنائیں آپ لوگ سسٹم کو چلنے دیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں زمان پارک آپریشن سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے اس دورن جج نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے پاس حماد اظہر کی دفعہ 144 سے متعلق درخواست بھی آئی ہے جس پر فوری سماعت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز ہورہے ہیں اور یہ بھی پتہ چلا ہے کہ پی ٹی آئی کولاہور کے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے جارہی ہے، پی ٹی آئی اتوار کو جلسہ نہ کرے، اگر پھر بھی جلسہ کیا تو حکمنامہ جاری کروں گا۔کیس کی سماعت کے دوران ہائیکورٹ میں آئی جی پنجاب اور دیگر سرکاری افسران بھی میں موجود ہیں۔ عدالت عالیہ کا کہنا ہے کہ چند ماہ سے قوم کی بڑی بے عزتی ہوئی ہے، قانون میں حل موجود ہے اسی کے مطابق حل تلاش کریں۔