اسلام آباد: کے پی کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشتگر د انجام کو پہنچ گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگارہ میں دہشتگردوں کیخلاف دوران آپریشن سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ اورمارٹر گولوں کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ دہشتگر ہلاک ہوگئے جبکہ 2 بچے بھی شہید اور دو فوجی جوان زخمی ہوگئے۔یاد رہے کہ اس سے قبل آٹھ مارچ کوشمالی وزیرستان میں بھی سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران چھ دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے۔