انٹرٹینمنٹ

پاکستانی فنکارہ شازیہ سکندر کا بنایا گیا مجسمہ امریکی عدالت کے باہر نصب کردیا گیا

پاکستانی فنکارہ شازیہ سکندر کا بنایا گیا مجسمہ امریکی عدالت کے باہر نصب کردیا گیا

نیو یارک:پاکستانی نژاد امریکی فنکارہ شازیہ سکندر کا بنایا ہوا مجسمہ”لیڈی جسٹس“ امریکی عدالت کے باہر نصب کیا گیا ہے۔یہ مجسمہ ”جسٹس“ کے متعلق خو اتین کی طرف سے پہلی پیشکش ہے اوراسے مین ہٹن میں نیو یارک اپیلینٹ کورٹ ہاؤس کے باہر رکھا گیا ہے۔امریکی میڈیا سے گفتگو میں شازیہ سکندر کا کہنا تھا کہ اس مجسمے کی ثقافتی سطح پر بہت ضرورت تھی کیوں کہ پوری دنیا مں طاقت کی پیشکش کے روایتی انداز میں تبدیلی آرہی ہے۔شازیہ سکندر کا مجسمہ اس حوالے سے بھی اہم ہے کہ امریکی میں خواتین کی پیداواری حقوق پر بحث جاری ہے کیونکہ امریکی سپریم کورٹ نے ایبورشن کے آئینی حق کو ختم کردیا تھا۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image