معیشت و تجارت

پاکستانی روپے کی بے قدری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، امریکی ڈالر کے آگے بند باندھنا محال

پاکستانی روپے کی بے قدری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، امریکی ڈالر کے آگے کسی بھی قسم کا بند باندھنا محال ہو گیا، انٹربینک میں 239.50 اور اوپن مارکیٹ میں 242 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 48 پیسےمہنگا ہونے کے بعد 239 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے 50 پیسے مزید مہنگا ہو گیا ہے، اور قیمت فروخت 242 روپے کو چھو رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت آنے کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 56 روپے مہنگا ہو چکا ہے، جس کے باعث ملکی قرضوں کے بوجھ میں بھی بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image