پاکستان،نیوزی لینڈ سیریز:قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع کھیل Roze News
کھیل

پاکستان،نیوزی لینڈ سیریز:قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع

babar azam

پاکستان،نیوزی لینڈ سیریز:قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے جبکہ ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کاامکان ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے بابر اعظم کوکپتان برقرار رکھا جائے گا۔مہمان ٹیم جمعرات کو کراچی پہنچے گی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان2ٹیسٹ اور3ایک ر وزہ میچز کی سیریز شیڈول ہے۔ٹیسٹ سیریزکاآغاز25دسمبر سے کراچی سے ہوگا۔دوسرا ٹیسٹ تین جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔ون ڈے سیریز کی میزبانی بھی کراچی کے سپرد کی گئی ہے۔تینوں میچز بالترتیب 12-10اور14جنوری کو نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

Exit mobile version