ریاست کسی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی،وزیراعظم تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

ریاست کسی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی،وزیراعظم

shahbaz

وزیراعظم نے منی بجٹ لانے اور بجلی گیس نرخ بڑھانے کی اصولی منظوری دیدی

اسلام آباد:وزیر ا عظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ریاست کسی بھی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی بلکہ دہشتگردوں کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔بنوں کے سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ اور دہشتگردی کی دیگر کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے ذریعے پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش سختی سے کچل دیں گے۔دہشتگردی قومی سلامتی کا حساس مسئلہ ہے، اس پر اجتماعی سوچ ا ور لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔ریاست کسی بھی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی ان کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت دہشتگردوں کی بیرونی سہولت کاری اور پناہ گاہوں کا سدباب بھی کرے گی۔پوری قوم اپنی شیر دلیر افواج کے شانہ بشانہ دہشتگردی کا خاتمہ کر کے رہے گی۔وزیراعظم نے دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار فورسز کے جذبے اور عزم کو خراج تحسین پیش کیا۔

Exit mobile version