چار بجے کے بعد پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے،وزیر داخلہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

چار بجے کے بعد پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے،وزیر داخلہ

پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ایکٹ کے مطابق کوئی بابا رحمتے بابا زحمتے ثابت نہیں ہوگا

پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ایکٹ کے مطابق کوئی بابا رحمتے بابا زحمتے ثابت نہیں ہوگا

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چار بجے کے بعد پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن شام چ ار بجے کے بعد نیا نوٹیفکیشن جاری کردیں گے اور نئے نوٹیفکیشن کے بعدپرویز الٰہی وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھاکہ گورر پنجاب وزیر اعلیٰ کو کہہ سکتے ہیں کہ صوبے میں گورنر راج لگایا جائے۔بیوروکریسی سے ک ہوں گا کہ وہ آئین اور قانون کے مطابق چلیں۔وزیر داخلہ نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے متعلق کہا کہ پرویز الٰہی کے جانے کے بعد ہمارے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف ہوں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی مبینہ آڈیو سے متعلق رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کی آڈیو حقیقت ہے،ان کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔

Exit mobile version