کھیل

پاک، انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا

پاک، انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا

راولپنڈی: پہلا ٹیسٹ انگلینڈ نے جیتا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کامیاب رہا، اب تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ راولپنڈی سٹیڈیم میں کل سے شروع ہو رہا ہے،دونوں ٹیمیں تیاریوں میں مصروف ہیں، پنڈی سٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے بھرپور ٹریننگ کی، بالنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس بھی ہوئی۔

خری ٹیسٹ کے لیے پچ خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جسے سپنرز کے لیے موزوں قرار دیا جا رہا ہے، پچ میں موجود نمی کو ختم کرنے کے لیے انڈسٹریل پنکھوں کو استعمال کیا گیا ہے جبکہ ہیٹر بھی لگائے گئے ہیں۔قومی سلیکٹر عاقب جاوید، ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی، کپتان شان مسعود اور ٹیم مینجمنٹ نے پچ کا معائنہ بھی کیا۔ فیصلہ کن ٹیسٹ میں انگلینڈ نے 3 سپیشلسٹ سپنرز کھلانے کا اعلان کیا ہے، جیک لیچ اور شعیب بشیر کے ساتھ لیگ سپنر ریحان احمد کو فائنل الیون میں شامل کیا ہے۔آخری ٹیسٹ کے لیے گس اٹکنسن بھی انگلش ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ برائیڈن کارس اور میتھیو پوٹس کو ڈراپ کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کا امکان ہے لیگ سپنر زاہد محمود کی جگہ فاسٹ بالر محمد علی کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image