کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ، ایک اور اپ سیٹ، آئرلینڈ کی انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 5 رنز سے شکست

ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر 12 مرحلے کے آٹھویں میچ میں آئرلینڈ نے ایک اور اپ سیٹ کرتے ہوئے انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 5 رنز سے شکست دے دی۔

میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آئرش ٹیم 19ویں اوور میں 157 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

آئرلینڈ کے کپتان اینڈی بالبرنی نے ذمہ دارنہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ دیگر بلے بازوں میں پال اسٹرلنگ 14، لورکن ٹکر 34، کرٹس کیمفر 13، مارک ایڈیر 4، بیری میکارتھی 3، فیون ہینڈ ایک جبکہ ہیری ٹییکٹر اور جارج ڈوکریل بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے، انگلش گیند بازوں کی جانب سے مارک ووڈ اور لیام لیونگسٹن نے 3، 3 جبکہ سیم کرن 2 اور بین اسٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا، کپتان جوز بٹلر صفر جبکہ ایلکس ہیلز محض 7 رنز بنا کر پویلین لوٹے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بین اسٹوکس 6، ہیری بروک 18 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈیوڈ ملان نے 35 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکے۔

میچ کے اختتامی لمحات میں معین علی نے 12 گیندوں پر 24 رنز بنائے تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا، بارش کے وقت تک انگلش ٹیم پار اسکور سے 5 رنز دور تھی، جو شکست کا سبب بنا، آئرش گیند بازوں کی جانب سے جوش لٹل نے 2 جبکہ بیری میکارتھی، گیرتھ ڈیلانی اور جارج ڈوکریل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022ء کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اس سے پہلے سری لنکا کو نمیبیا نے ہرا کر اپ سیٹ کیا تھا، جبکہ آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image