کراچی: پاکستان ٹیکسٹائل ملزم ایسوسی ایشن نے گورنراسٹیٹ بینک کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ٹیکسٹائل سیکٹر ڈیفالت کے قریب پہنچ چکا ہے جبکہ 70 لاکھ افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔اپٹما کی جانب سے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کو بھیجے گئے خط میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو تین اہم مسائل کا سامنا ہے مقامی ٹٰکسٹائل انڈسٹری پچاس فیصد سے کم پیداواری صلاحیت پر چل رہی ہے جس کی وجہ سے ٹیکسٹائل سیکٹر ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا ہے اور اس سے وابستہ 70 لاکھ افراد بے روزگار ہوچکے ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں اگر ٹیکسٹائل سیکٹر بند ہوگیا تو بڑے پیمارنے پر بے روزگاری ہوگی۔
معیشت و تجارت
ٹیکسٹائل سیکٹر ڈیفالٹ کے قریب 70 لاکھ افراد بے روزگار
- by web_desk
- مارچ 21, 2023
- 0 Comments
- 1113 Views
- 3 سال ago

Leave feedback about this