کھیل

ٹیسٹ کرکٹ بھی ٹی 20 سے متاثر، 5 دن پورے ہونا مشکل

match

نئی دہلی: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں میچز 5 دن تک نہیں پہنچ پارہے جب کہ بیشتر میچز 3 دن میں ہی نتیجہ خیز ثابت ہورہے ہیں۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری سیریز کے تین ابتدائی میچز بھی چوتھے دن تک نہیں پہنچ پائے، میزبان الیون نے سیریز میں 1-2 کی برتری لے رکھی ہے۔حالیہ دنوں میں دنیا بھر میں مشہور ٹی 20 لیگز کی بہتات کے سبب ٹیسٹ میچز کا دورانیہ بھی مختصر ہوگیا ہے، ٹیسٹ میچز کے مختصر رہ جانے کا معاملہ بھارت تک ہی نہیں بلکہ یہ رجحان ہر جگہ دیکھاجارہا ہے۔بھارت میں گزشتہ 15 ٹیسٹ میچز میں سے صرف 2 مقابلے پانچویں دن تک پہنچ پائے ہیں، 9 میچز 3 یوم کے اندر ہی ختم ہوگئے جس میں 2021 کی احمدآباد ٹیسٹ بھی شامل ہے، جس میں بھارت نے انگلینڈ کیخلاف محض 2 دن میں بازی نام کرلی تھی، اس پر وکٹ کو ”اوسط ”قرار دیا گیا تھا۔اندور کی وکٹ پر ابتدائی 2 دن 30 وکٹیں گریں۔آسٹریلیا نے 9 وکٹ سے بازی نام کی، اس بار وکٹ کو ”خراب”اور 3 ڈیمیرٹ پوائنٹس بھی ملے ہیں۔آئی سی سی ترجمان نے کہا کہ ہمارا یہ مسئلہ نہیں ہے، اگر ایسا ہوا تو یہ معاملہ آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی میں اٹھایا جائیگا، مارک وا کا کہنا تھا کہ اندور کی وکٹ ٹیسٹ معیار کے مطابق نہیں تھی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image