واشنگٹن :سائنس دانوں نے ایک نئی قسم کا سنہرا سلاد پتہ تیار کیا ہے جو وٹامن اے کی کمی کو پورا کر سکتا ہے۔محققین کے ایک گروپ نے بائیو فورٹیفیکیشن کا ایک نیا مشترکہ طریقہ وضع کیا ہے جو قدرتی طور پر سبز پودوں کے بافتوں میں دستیاب بیٹا کیروٹین کو عام مقدار سے 30 گنا تک بڑھا دیتا ہے۔ وٹامن اے دل، پھیپھڑوں اور دیگر بافتوں جیسے دیگر اندرونی اعضا کی کارکردگی بہتر کرنے میں مدد دیتا ہے۔انہیں کھانے کے بعد انسانی جسم بیٹا کیروٹین کو اہم وٹامن اے میں بدل دیتا ہے جو قوتِ مدافعت، نمو اور بصارت کی بہتری میں مددگار ثابت ہوتی ہے وٹامن اے میں کمی زیروفتھیلمیا اور صحت کے دیگر مسائل یہاں تک کے موت کا سبب بن سکتی ہے
Leave feedback about this