وقت ضائع کرنے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل پر پانچ ہزار روپے جرمانہ کردیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین جرائم

وقت ضائع کرنے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل پر پانچ ہزار روپے جرمانہ کردیا

وقت ضائع کرنے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل پر پانچ ہزار روپے جرمانہ کردیا

وقت ضائع کرنے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل پر پانچ ہزار روپے جرمانہ کردیا

سپریم کورٹ آف پاکستان میں دکانوں کے کرائے اور جائیداد کی منتقلی کے کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل پر پانچ ہزار روپے جرمانہ کردیا ۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کیس میں عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل پر جرمانہ کیا۔دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس میں کہا کہ وکیل نے متعلقہ دستاویزات دکھانے کے بجائے عدالت کا وقت ضائع کیا ، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ۔چیف جسٹس نے وکیل سے کہا کہ آپ کے اس عمل سے عدالت کو آپ پر اعتبار نہیں رہا ، جرمانے کی رقم اپنی مرضیٰ کے خیراتی ادارے میں جمع کرا کے رسید دیں ۔

Exit mobile version