ریاض: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سعودی عرب کو کرکٹ کے فروغ اور سٹیڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کر دی۔چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ریاض میں سعودی عربیہ کرکٹ فیڈریشن (ایس اے سی) کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل السعود سے ملاقات کی، ملاقات میں سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی ڈویلپمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیئرمین سعودی عربیہ کرکٹ فیڈریشن کو چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کیلئے پاکستان کے دورے کی دعوت دے دی۔محسن نقوی نے کرکٹ کے فروغ اور سٹیڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے سعودی عرب کے کھلاڑیوں کو تربیت دینے کی بھی پیشکش کی۔
کرکٹ ڈویلپمنٹ کیلئے پلیئرز ایکسچینج پروگرام شروع کیا جاسکتا ہے، سعودی عرب اپنے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو پاکستان بجھوا سکتا ہے اور کرکٹ ڈویلپمنٹ، سٹیڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے پوری معاونت کریں گے، سعودی عرب ہر پاکستانی کا دوسرا گھر ہے، تعاون پر خوشی ہو گی۔ سعودی عرب نے ایشین کرکٹ کونسل کا چیلنج کپ بھی جیتا ہے، پاکستان کے ساتھ کرکٹ کے فروغ کیلئے قریبی تعاون کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔
کھیل
وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودیہ کو کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
- by web_desk
- دسمبر 18, 2024
- 0 Comments
- 28 Views
- 10 گھنٹے ago
Leave feedback about this