اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فاقی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے شاندار روایت قائم کی، سپیکر صاحب آپ کو کرسی اس چیز کی پابند کرتی ہے، یہ اپنے دور میں خود کیوں نہیں کرسکتے تھے؟ ۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا افغانستان سے خود مذاکرات کا کہنا وفاق پر حملہ ہے۔ماحول کو قطعی طور پر گدلا نہیں کرنا چاہتا، تاریخ کی درستگی ضرور ہونی چاہیے۔ہم سے ہمارا حق نمائندگی سالوں کیلئے چھین لیا گیا تھا، یہ ایوان اور اس کے درودیوار گواہ ہیں، آج وزیراعلی کے پی نے کہا کہ ہم افغانستان کے ساتھ خود مذاکرات کریں گے، یہ وفاق پر حملہ ہے، جس راستے پر وزیراعلی کیپی اور ان کے لوگ چل رہے ہیں، یہ ملک کیلئے زہر قاتل ہے۔ پیپلز پارٹی کی 90کی دہائی میں حکومت تھی، بہت تلخی تھیں، ہم کوہسار یا کسی اور جگہ شام کو اکٹھے مل کر بیٹھ جاتے تھے،کسی نے آواز بلند نہیں کی،کسی نے دلاسہ نہیں دیا، 90کی دہائی میں یہ روایات فالو ہوتی رہیں،اس کے بعد ایک لمبا گیپ آیا۔ ماحول کوگدلا کیا جارہا ہے یہ بھی تو تھوڑا سا ضمیر کو ٹٹولیں، کیا علی محمد خان نے اس وقت آواز بلند کی تھی، یہاں بہت سے لوگ بیٹھے ہیں جو گزشتہ دور میں کابینہ میں تھے،
Leave feedback about this