تازہ ترین

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا بھارت کے خلاف فیٹف جانے کا اعلان

لوگوں کے بچے نہیں مروا سکتا، پارٹی کے اندر گروہ بندی ہے،علی امین گنڈاپور

پشاور:وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارت کے خلاف فیٹف (فنانشل ایکش ٹاسک فورس) جانے کا اعلان کر دیا۔اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بھارت نے ان کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا اور پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈالوانے کی کوشش کی۔
مودی! میں تمہیں پیغام دے رہا ہوں، ہم تمہاری طرح بزدل نہیں جو رات کی تاریکی میں آئیں، ہم نعرہ لگا کر آتے ہیں، دشمن کو بتا کر آتے ہیں، بھارت کو FATF کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کیلئے وہ خود ثبوتوں کے ساتھ عالمی فورمز پر جائیں گے اور یہ ثابت کریں گے کہ انڈیا گرے لسٹ میں جانے کیلئے سو فیصد فٹ ہے۔بھارت آج سے نہیں، بلکہ ہمیشہ سے پاکستان، خصوصا بلوچستان، گلگت بلتستان اور خطے میں دہشتگردی میں ملوث رہا ہے، افغان جنگ کے دوران بھارت نے 100 سے زائد قونصل خانے کھول کر پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دی۔
چینی باشندوں اور تنصیبات پر ہونے والے حملوں کے تانے بانے بھی بھارت سے جا ملتے ہیں، پاکستانی حکومتیں، دفاعی ادارے، عوام اور پوری قوم ملک کے دفاع کیلئے متحد ہیں اور ہر محاذ پر بھارت کے جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔آج مجھے عمران خان کی وہ بات یاد آ رہی جو انہوں نے مودی کے بارے میں بالکل ٹھیک کہی تھی کہ Small man in big office۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image