تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کا طلبہ کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا طلبہ کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام کا اعلان

لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے طلبہ کو وظائف دینے کے لئے 130 ارب روپے کا ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے ترجمان محکمہ تعلیم نے کہا کہ ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے کے لئے 68 ہزار سے زیادہ طلبہ نے درخواستیں جمع کروا دیں، سکالرشپ سکیم میں 65 یونیورسٹیوں، 359 کالجز اور 12 میڈیکل کالجز کے طلبہ نے اپلائی کیا۔
130 ارب روپے کا ہونہار سکالرشپ پروگرام تعلیم دوست اور وزیراعلی کا شاندار اقدام ہے، سکیم کے تحت 68 ڈسپلن/ مضامین کے طلبہ کو سکالرشپ دی جائے گی، وزیراعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق ہر سال 30 ہزار طلبہ کو سکالر شپ ملے گی۔سکالر شپ سکیم میں انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگرام کے طلبہ کی 4 سے 5 سال تک کی مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی، سکالر شپ پروگرام سے 22 سال سے کم عمر اور 3 لاکھ سے کم آمدن والے پنجاب کے شہری مستفید ہو سکیں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image