اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف 3 روزہ سرکاری دورے پر مصرروانہ ہوگئے۔وزیراعظم قاہرہ میں منعقد ہونے والے ڈی 8 ممالک کے 11 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے روزگار کی فراہمی، جدت کے فروغ اور مقامی کاروبار کی ترویج کی بنیادوں پر مضبوط اور شراکت داری پر مبنی معیشت کیلئے نوجوانوں، چھوٹے و درمیانے طبقے کے کاروبار (SMEs) میں سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔ترقی پذیر ممالک کی تنظیم D-8 کے وضع کردہ بنیادی اصولوں پر تعاون و عملدرآمد کے حوالے سے پاکستان کے مضبوط عزم کا اظہار کریں گے۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آئے مختلف ممالک کے سربراہان سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
تازہ ترین
وزیراعظم پاکستان3روزہ سرکاری دورے پر مصر روانہ
- by web_desk
- دسمبر 18, 2024
- 0 Comments
- 18 Views
- 3 گھنٹے ago
Leave feedback about this