تازہ ترین

وزیراعظم نے چیئرمین پی ٹی آئی کے الزام کو گمراہ کن قرار دیدیا

وزیراعظم نے چیئرمین پی ٹی آئی کے الزام کو گمراہ کن قرار دیدیا

شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمرا ن خان کا ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی احتجاج کے حق کو دبانے کا الزام گمراہ کن ہے ۔شہباز شریف نے کہا کہ نو مئی کے بعد کی صورتحال پر سابق وزیراعظم کے بیانات کا مقصد بیرون ملک میں موجود رائے سازوں کو گمراہ کرنا ہے ۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے قانون کے مطابق نمٹا جائیگا اور وہ یہ یقینی بنائیںگے کہ انسانی حقوق کی کوئی خلا ف ورزی نہ ہو انہوں نے کہاکہ پاکستان انسانی حقوق کی آئینی وعالمی ذمے داریوں کے احترام کے عزم پر قائم ہے ۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی غیر ملکی میڈیا کو انٹرویوز دیکر بیرون ملک موجود لوگوں کو جھوٹ اور جعلی خبروں کے ذریعے ڈس انفارمیشن پھیلا رہے ہیں ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image