وزیراعظم شہبا ز شریف سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ملاقات کی ہے ۔وزیراعظم نے ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میں انعقاد پر نجم سیٹھی کو مبارکباد دی اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مزید انٹرنیشنل ایونٹس پاکستان میں لانے کی کوشش کریں ، پاکستان میں انٹرنیشنل ایونٹس کے انعقاد کا اب کوئی مسئلہ نہیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ تقریباً تمام بڑی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں ، پاکستان کا بہترین امیج دنیا بھر میں اجاگرہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ کرکٹ انفرا اسٹرکچر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ، مزید کرکٹ کے میدان بنائے جائیں

Leave feedback about this