کھیل

ورلڈ کپ کیلئے نسیم شاہ کو کیوں نہیں لیا، انضمام الحق نے وجہ بتادی

ورلڈ کپ کیلئے نسیم شاہ کو کیوں نہیں لیا، انضمام الحق نے وجہ بتادی

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلا ن کردیا ۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انضمام الحق نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بھی بتائی ۔انضمام الحق نے کہا کہ نسیم شاہ کو طبی معائنے اور قابل ذکر ماہرین سے صلاح مشورے کے بعد کندھے کی سرجری کیلئے کہا گیا ہے ۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ امید کی جارہی ہے کہ نسیم شاہ کومکمل طورپر صحت یاپ ہونے میں چار ماہ لگیں گے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف ایک تبدیلی پر مجبور ہونا پڑا ہے جس کا تعلق بدقسمتی سے نسیم شاہ کی انجری سے ہے ۔نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیاگیا ہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image