ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کرپاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔میچ شروع ہونے کے بعد پاکستان کو پہلی وکٹ حاصل کرنے کیلئے زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑا ، فاسٹ بولر حسن علی نے اننگ کے دوسرے اوور میں پانچ رنز پر سری لنکن بیٹر کوسال پر یرا کووکٹ کے پیچھے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کرایا پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد سری لنکن بیٹرز نے پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کی اور ٹیم کا اسکور 107 رنز پر پہنچایا جس کے بعد 17.2 اوورز مین پتھم نسا نکا 51 رنز بن کر شاداب خان کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے
Leave feedback about this