کھیل

ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

آئی سی سی ورلڈکپ کے 27ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لیںڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، مارک چیپ مین کی جگہ جیمز نیشم کو شامل کیا گیا ہے۔اس موقع پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ کھلاڑی فارم میں ہیں، مسلسل دو میچوں میں کامیابی سے اعتماد بحال ہوا ہے، میچ میں جیت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
آسٹریلیا کا اسکواڈ
کپتان پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبشگن، جوش انگلس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ
کپتان ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، ول ینگ، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، گلین فلپس، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹا

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image