اسلام آباد:سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 منظور کر لیا۔قومی اسمبلی کا آج اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی فرانزک ایجنسی بل 2024 سینیٹ سے منظوری کے بعد ایوان میں پیش کیا گیا، بل وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیش کیا۔شازیہ مری نے کہا کہ سینیٹ سے نیشنل فرانزک بل 2024 منظور ہو کر آیا ہے، بل اچھا ہے مگر کچھ کمی پھر بھی رہ گئی ہے، اس بل میں لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے کا راستہ بہت زیادہ کھول دیا ہے، بل میں سرکاری افسر کو جانتے بوجھتے غلط استعمال پر ایک لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال قید رکھی گئی ہے، جانتے بوجھتے بھی سرکاری افسر کو اتنی کم سزا نہیں ہونی چاہیے، جرمانہ 10 لاکھ تو ہونا چاہیے۔
اس بل میں ایک جگہ پر وزیر اعظم کا لفظ ہے باقی جگہوں پر وزیراعظم کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا، اس سے آگے جا کر مسائل پیدا ہوں گے، اگر آفیشل غلطی کرتا ہے تو جرمانہ صرف ایک لاکھ ہوگا اس جرمانے کی حد کو 5 لاکھ تک کرنا چاہیے۔فرانزک سائنس تکنیک کا ہونا بہت ضروری ہے، فرانزک سائنس لیبارٹری کی سہولت اسلام آباد میں ہو گی، شازیہ مری کی ترامیم آج ڈراپ کردیں یا وہ واپس لے لیں، آج بل منظور ہونے دیں جو کچھ کمی ہو گی بعد میں شازیہ مری ترامیم لے آئیں حکومت مخالفت نہیں کرے گی۔بعد ازاں قومی اسمبلی نے نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 منظور کرلیا۔
تازہ ترین
نیشنل فرانزک ایجنسی بل سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی منظور
- by web_desk
- دسمبر 18, 2024
- 0 Comments
- 14 Views
- 3 گھنٹے ago
Leave feedback about this