نگراں وفاقی کابینہ کیلئے مشاورت مکمل کرلی گئی ۔جلیل عباس جیلانی کو وزارت خارجہ اور سرفراز بگٹی کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے ۔دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر سید محمد علی کو وزیر اطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے ۔محمد علی درانی کو نگران کابینہ میں شامل کرنے پر غور نہیں ہو رہا ۔نگراں وزیر خزانہ کیلئے حفیظ شیخ اور اسحا ق ڈار کے نام پر نہیں کچھ اور ناموں پر غور ہورہاہے ۔آج نگراں وفاقی کابینہ کو حتمی شکل دی جائیگی اور کل کابینہ حلف اُٹھائے گی ۔