سائفر کی تحقیقات کے معاملے پر سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر ز پہنچ کر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے ۔پرنسپل اعظم خان کو ایف آئی اے آفس میں آج طلب کیا گیا تھا جہاں ان سے سائفر سے متعلق معاملے پر انکوائری کی جائیگی ۔علاوہ ازیں سائفر گمشدگی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چیئرمین کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ میں سائفر کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیاگیا ہے اس حوالے سے انسداد دہشتگردی ونگ میں تعینات ڈی آئی جی لیول کے افسران انکوائری کردہے ہیں ۔
Leave a Comment