نیب یفرنسز میں سابق وزیراعظم نوا ز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں آج دائر ہونے کاامکان ہے ۔نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں اشتہاری ہیں ، ایون فیلڈ ریفرنس میں ان کو 10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ العزیز یہ اسٹیبل ملزم ریفرنس میں احتساب عدالت نے سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی ، ان کی سزا کیخلاف دونوں اپیلیں عدم پیروی پر مسترد ہوگئی تھیں ۔اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے اپیلیں خارج کی تھیں ۔درخواستوں میں نوا ز شریف کو ائیر پورٹ پر گرفتاری سے روکنے کی استدعا کی جائیگی اور سرینڈر کرنے کیلئے ہائیکورٹ آنے کی پروٹیکشن مانگی جائےگی۔
Leave a Comment
