ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثنا ءنے نواز شریف کی پاکستان واپسی کے بعد ا بتدائی پلان بتادیا۔رانا ثنا نے کہا کہ نواز شریف اکیس اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے اور اس کے بعد وہ مینار پاکستان جائیں گے ۔ہماری الیکشن مہم کا آغاز مینار پاکستان سے ہوگا ، مینار پاکستان پر جلسہ ہوگا جس سے نواز شریف خطاب کرینگے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کیخلاف جتنے بھی کیسز ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں ۔اس سے قبل ن لیگ کے رہنما نے گذشتہ روز کہا تھا کہ نواز شریف نے اکیس اکتوبر کو ائیر پورٹ سے کہاں جانا ہے یہ وزیر داخلہ نہیں عوام کا فیصلہ ہوگا۔
Leave feedback about this