لندن: نواز شریف نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ فیصلے کیخلاف قومی اسمبلی سے منظور ہونیوالی قرار داد کی حمایت کردی ۔گذشتہ روز پنجاب میں عام انتخابات کے التواسے متعلق کیس کے فیصلے پر سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کیخلاف قومی اسمبلی میں قرار داد منظور کی گئی ۔ بلوچستان کے رکن قومی اسمبلی خالد مگسی نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا فیصلہ مسترد کرنے کی قرر داد ایوان میں پیش کی جس میں تین رکنی بینچ کے بجائے فل کورٹ میں کیس کی سماعت کا مطالبہ کیاہے ۔ لندن میں نواز شریف نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس قرارداد کے حق میں ہوں پارلیمنٹ نے بالکل ٹھیک قرار داد پاس کی ہے ، پارلیمنٹ کو بتانا چاہیے کہ وہ ایک بالادست ادارہ ہے ۔
Leave feedback about this