نقیب اللہ قتل کیس، مفرور سب انسپکٹر ، شوٹر سمیت 7 ملزمان نے عدالت میں سرنڈر کردیا جرائم Roze News
جرائم

نقیب اللہ قتل کیس، مفرور سب انسپکٹر ، شوٹر سمیت 7 ملزمان نے عدالت میں سرنڈر کردیا

نقیب اللہ قتل کیس، مفرور سب انسپکٹر ، شوٹر سمیت 7 ملزمان نے عدالت میں سرنڈر کردیا

نقیب اللہ قتل کیس، مفرور سب انسپکٹر ، شوٹر سمیت 7 ملزمان نے عدالت میں سرنڈر کردیا

نقیب اللہ قتل کیس میں طویل عرصے سے مفرور سب انسپکٹر سمیت 7 ملزمان نے عدالت میں سرنڈر کردیا۔کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی ، ملزم سند ھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے ۔سب انسپکر امان اللہ اور شعیب شوٹر سمیت سات ملزمان نے عدالت میں سرنڈر کردیا۔ملزمان مقدمے میں طویل عرصے سے مفرور تھے ملزموں کو انسداددہشتگردی عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا ۔نقیب اللہ قتل کیس میں راﺅ انور سمیت دیگر گرفتار ہونیوالے تمام ملزم بری ہوچکے ہیں

Exit mobile version