کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے ۔ٹریفک حادثة ایک کوسٹر اور ٹرک کے مابین نادرن بائی پاس پر ایم ڈی کراسنگ کے قریب پیش آیا ۔کوسٹر اور ٹرک میں آمنے سامنے ٹکر کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا ، جاں بحق ہونیوالوں میں فوری طورپر صرف ایک 70 سالہ شخص کی سلطان اکبر کے نام سے شناخت ہوئی ہے جبکہ 3 افراد کو شناخت نہیں کیاجاسکا ترجمان ایڈھی فاﺅنڈیشن کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیاگیا ۔زخمی ہونیوالے افراد میں ایک خاتون جبکہ 2 بچے بھی شامل ہیں ۔
Leave feedback about this