نائجیریا کے شمال وسطی علاقے میں ایک اوور لوڈ کشتی الٹنے سے 50 افرا د ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے لکڑی سے بنی کشتی ریاست نائجرمیں شادی کی تقریب کے بعد بارات لیکر دریا کی دوسری جانب ریاست کو اراکی طرف جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا ،ابھی بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ کشتی میں کتنے افراد سوار تھے لیکن کواراریاست کے حکام کا کہنا ہے کہ کشتی یں پانچ گاﺅں کے افراد سوار تھے۔حکام کے مطابق ڈوبنے والے افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔دوسری جانب کو اراریاست کے گورنر نے کشتی حادثے میں ہلاکتوں پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔
Leave feedback about this