حسن علی نے کہا ہے کہ میں کیوں ریٹائرمنٹ دوں ، میں تو 29 سال کا لڑکا ہوں ۔فاسٹ بولر نسیم اہ کے انجرڈ ہونے کے بعد اگلے ماہ ہونیوالے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ کیلئے حسن علی کانا م متبادل کے طورپر زیر غور ہے ۔سابق ٹوئٹر پر ایک صارف نے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن علی کی جگہ ورلڈ کپ میں ارشد اقبال کو ترجیح دینی چاہیے ۔ارشد اقبال کو اضافی باﺅنس ملتا ہے ، وہ بیٹر کیلئے مشکلات پیدا کرتا ہے اور بہت کم خراب گیند کراتا ہے ۔صارف نے حسن علی کو ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ تو آتے ہی ہو بیٹر کوسیٹ کرنے کیلئے مہربانی کرکے آپ وائٹ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیں، ہمیں ایک اور ورلڈ کپ میں شرمندہ نہیں ہونا ۔
Leave feedback about this