میلبورن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 262 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 317 رنز کا ہدف درکار ہے اور اس کی بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبورن میں کھیلا جا رہا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔میچ کے چوتھے دن آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنالی۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے ابتدائی اوورز میں مچل اسٹارک کو آوٹ کیا جس کے بعد عامر جمال نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا کی آخری وکٹ میر حمزہ کے حصے میں آئی اور پوری ٹیم 262 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔آسٹریلیا کے مچل مارش نے 96 رنز بنائے، وکٹ کیپر بلے باز ایلکس کیری نے 96 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے ففٹی اسکور کی، یہ ان کی چھٹی ٹیسٹ نصف سنچری ہے۔ایلکس کیری اور اسٹیو اسمتھ نے 50 رنز بنائے، پیٹ کمنز نے 16، نیتھن لائن نے 11 اور مچل اسٹارک 9 رنز بنا کر پویلین لوٹے، ڈیوڈ وارنر نے 6 رنز بنائے، مارینس لابوشین نے 4 رنز بنائے اور آوٹ ہوئے عثمان خواجہ اور ٹریوس ہیڈ کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے، شاہین آفریدی اور میر حمزہ نے 4،4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب کہ عامر جمال نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔واضح رہے کہ پہلی اننگز میں 54 رنز سے شکست کے بعد پاکستان کو اب جیت کے لیے 317 رنز کا ہدف ملا ہے جب کہ اس کے پاس 10 وکٹیں باقی ہیں اور کھیل میں تقریباً ڈیڑھ دن باقی ہیں۔
میلبورن ٹیسٹ جیتنے کے لیے 317 رنز کا ہدف، 3 پاکستانی کھلاڑی آوٹ

میلبورن ٹیسٹ جیتنے کے لیے 317 رنز کا ہدف، 3 پاکستانی کھلاڑی آوٹ