سیٹ ایڈجسٹمنٹ، شہباز آج ایم کیو ایم رہنماوں سے ملاقات کرینگے تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

سیٹ ایڈجسٹمنٹ، شہباز آج ایم کیو ایم رہنماوں سے ملاقات کرینگے

سیٹ ایڈجسٹمنٹ، شہباز آج ایم کیو ایم رہنماوں سے ملاقات کرینگے

سیٹ ایڈجسٹمنٹ، شہباز آج ایم کیو ایم رہنماوں سے ملاقات کرینگے

مسلم لیگ ن کا وفد سابق وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں آج ایم کیو ایم بہادر آباد مرکز جائے گا جہاں عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت ہوگی۔اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان این اے 242 پر ہار نہ ماننے کے اپنے موقف پر قائم ہے جب کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ چند سیٹوں تک محدود ہو گئی ہے۔ایم کیو ایم کراچی سے قومی اسمبلی کی 5 اور کیماڑی اور ملیر کی 10 صوبائی نشستوں پر مسلم لیگ ن سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے کراچی کی کسی اور نشست پر بات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Exit mobile version