تازہ ترین

میرے قتل کا پلان سی تیار،زرداری دہشتگرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے،عمران خان

عمران خان لاہورہائیکورٹ میں پیش، حفاظتی ضمانت منظور

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے قتل کرنے کے لئے اب پلان سی بنایا گیا ہے جس کیلئے زرداری نے دہشتگرد تنظیموں کو پیسے دیئے ہیں۔زمان پارک لاہور سے بذریعہ ویڈیو لنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اب پلان سی بنا ہے جس کے پیچھے آصف زرداری ہے،آصف زرداری نے دہشتگرد تنظیموں کو مجھے قتل کرانے کیلئے پیسے دیئے ا ور سہولت کاری کیلئے پیسہ لگایا،اس سازش میں سہولت کار طاقت اور ایجنسیوں کے لوگ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب یہ میرے خلاف اگلی واردات کرنے والے ہیں جس کی آج ہی قوم کو خبر دے رہا ہوں،زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے اور مجھے کسی کا خوف نہیں ہے،میں ہر صورت انتخابی مہم پر نکلوں گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image