احتساب عدالت لاہور میں چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف گجرات منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ۔نیب کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کا 14 دن کا جسمانی ریمانڈ مانگا گیا تو عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کو روسٹرم پر بلایا۔اس موقع پر جج نے کہا کہ آپ کو کھڑے ہونے میں مسئلہ تو نہیں جس پر پرویز الٰہی کے وکیل نے کہا کہ کھڑے ہونے میں مسئلہ ہے۔اس پر جج نے کہاکہ آپ بے شک بیٹھ جائیں ۔ پرویز الٰہی نے کہاکہ مجھے کچھ گزارات کرنی ہیں ، پھر بیٹھ جاﺅنگا میں گھر میں تھراپی کراتاتھا۔ وہ بند کردی گئی ہے اور فیملی سے ملاقات بھی بند کردی گئی ہے ۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہاکہ بلڈ ٹیسٹ اورآنکھوں کا ٹیسٹ بھی ضرورت ہے استدعا ہے آپ اس پر حکم جاری کریں ، اللہ تعالیٰ کے بعد آپ کی عدالت ہے ۔
Leave feedback about this