لاہور، پشاورمہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوے ہوا ہو گئے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی۔لاہور میں ٹماٹر کے سرکاری نرخ 10 روپے اضافے سے 190 روپے کلو پر پہنچ گئے جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 220 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
مارکیٹ میں آلو 85 کے بجائے 100 روپے ، لہسن 575 کے بجائے700روپے ، ادرک 350 کے بجائے 450 روپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہے جبکہ بند گوبھی 60 اور پھول گوبھی 80 روپے کلو میں بیچی جارہی ہے۔پالک اور ساگ 40 سے 50 روپے کلو ہیں جبکہ موسمی سبزیوں میں شلجم 50، مولی40 اور گاجر 70 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
برائلر گوشت کے نرخوں میں 7 روپے فی کلو کمی ہو ئی ہے جس کے بعد فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 468 روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ فارمی انڈے ایک روپے اضافے سے 325 روپے فی درجن ہو گئے ہیں۔پشاور میں بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول نہیں ہو سکیں، غلہ منڈی میں دال چنا 400 ، دال ماش 500 اور دال مونگ 340 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔مارکیٹ میں چنا 370، سیلہ چاول 320 اور گرم مصالحہ 1400 روپے فی کلو فروخت کیا جارہاہے جبکہ چینی 132، گھی 480 اور لوبیا 400 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔
معیشت و تجارت
مہنگائی کا جن بے قابو، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی
- by web_desk
- دسمبر 22, 2024
- 0 Comments
- 22 Views
- 15 گھنٹے ago
Leave feedback about this