پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجود وفاقی حکومت کی عوامی مسائل حل کرنے کی نیت نہیں۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی مخلص قیادت میں جمرود جرگہ بطریق احسن ہوا، علی امین گنڈاپور نے سیاسی اتفاق رائے قائم کیا جبکہ وفاقی حکومت نے انتشار پھیلایا۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے حقیقی لیڈر کا کردار نبھا کر صوبے اور ملک کو ایک بحرانی کیفیت سے نکالا۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ ایک مخلص لیڈر کی طرح علی امین گنڈاپور نے اپنے مخالفین کو بھی ساتھ بٹھایا، موجودہ وفاقی حکومت محاذ آرائی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، مسائل کے حل کی نیت نہیں۔
موجود وفاقی حکومت کی عوامی مسائل حل کرنے کی نیت نہیں،بیرسٹر ڈاکٹر سیف

اقتدارمیں آ کر متنازعہ غیر آئینی ترامیم کا خاتمہ کریں گے :پی ٹی آئی